8 اشعار

جب اسے حال سنا لیتا ہوں

Jab use haal suna leta hoon

جب اسے حال سنا لیتا ہوں

«جب اسے حال سنا لیتا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

جب اسے حال سنا لیتا ہوںاپنی آنکھوں کو جھکا لیتا ہوں

دیر تک تم کو سنا کرتا ہوںپھر کوئی گیت بنا لیتا ہوں

وہ بھی باتوں میں چلی آتی ہےمیں بھی باتوں میں لگا لیتا ہوں

جب بھی آتی ہے کبھی خوابوں میںمیں اسے پاس بٹھا لیتا ہوں

آنکھ لگنے سے ذرا سا پہلےاس کی تصویر اٹھا لیتا ہوں

پھر کہیں جا بھی نہیں سکتا ناںجب اسے پاس بلا لیتا ہوں

وہ مرا سب کو بتا دیتی ہےمیں اسے پھر بھی چھپا لیتا ہوں

ہجر میں درد مزہ دیتے ہیںغم کو اعزاز بنا لیتا ہوں

— زین شکیل