8 اشعار

شام، دریا، ندی، کنارے، تم

Shaam, dariya, nadi, kinaare, tum

شام، دریا، ندی، کنارے، تم

«شام، دریا، ندی، کنارے، تم» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 6 سیکنڈ ہے۔

شام، دریا، ندی، کنارے، تممجھ کو لگتے ہو کتنے پیارے تم

اور اک ہم کہ بس تمہارے ہیاور اک تم کہ بس ہمارے تم

کیوں مری آنکھ سن نہیں پائیکیوں نہیں آنکھ سے پکارے تم

میں تمہیں بھول ہی نہیں پاتاہو گئے یاد مجھ کو سارے تم

کون سا آسمان تھا بولویوں کہاں سے گئے اتارے تم

مجھ کو یونہی حسین لگتے ہیںچاندنی شب، اُداس تارے، تم

ہجر کا کون سا یہ عالم ہےبس مجھے دے گئے خسارے تم

اب کہ رونا بھی فن میں شامل تھااس لئے رو پڑے بیچارے تم

— زین شکیل