6 اشعار

جذبہ عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا

Jazba-e-ishq hai be-jaan nahin ho sakta

جذبہ عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا

«جذبہ عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے وقاراحسن نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتااب میں ہر بات پہ حیران نہیں ہو سکتا

یوں مجھے چھوڑ کے ہر روز چلے جاتے ہوجیسے میرا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا

اب تو مدت سے کوئی خواب نہیں آنکھوں میںاس طرح سے کوئی ویران نہیں ہو سکتا

تیری صورت سے اجالا ہے مری دنیا میںاب میں راہوں سے پریشان نہیں ہو سکتا

ایک ہی شخص رگ و جاں میں سمایا ہوا ہےہر کوئی شخص مری جان نہیں ہو سکتا

زین وہ شخص مری یاد میں رونے والامیرے ہر درد سے انجان نہیں ہو سکتا

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں