8 اشعار

وہ بولی کیا ہوا گر آنکھ میں آنسو نہیں آئے

Woh boli kya hua gar aankh mein aansoo nahin aaye

وہ بولی کیا ہوا گر آنکھ میں آنسو نہیں آئے

«وہ بولی کیا ہوا گر آنکھ میں آنسو نہیں آئے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

وہ بولی کیا ہوا گر آنکھ میں آنسو نہیں آئےمیں بولا کچھ نہیں لیکن دکھوں سے بھر گیا جیون

وہ بولی آرزو کی فصل بوتے تھک گئی تھی میںمیں بولا دیکھ لو اب کاٹتا ہے، غمزدہ جیون

وہ بولی کیا ہے تم مجھ کو پرائے کیوں نہیں لگتےمیں بولا میں نے جو ہاتھوں میں تیرے دھر دیا جیون

وہ بولی زین تم ہی تو مرا واحد سہارا ہومیں بولا میں گزاروں کس طرح بے آسرا جیون

وہ بولی میں سراپا بے خیالی اوڑھ بیٹھی ہوںمیں بولا ڈھانپتا پھرتا ہوں میں اک بے سِرا جیون

وہ بولی درد بڑھ جائے تو قابو میں نہیں رہتامیں بولا کیا کریں لائیں کہاں سے دوسرا جیون

وہ بولی زین کیوں آنکھیں تمہاری سہمی رہتی ہیںمیں بولا حادثاتِ وصل سے اب ڈر گیا جیون

وہ بولی زین کچی عمر میں پکی محبت کیوں؟میں بولا کیا ہوا دورِ محبت کیا ہوا جیون

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں