5 اشعار

قصّے کو کچھ ایسا اُس نے موڑ دیا

Qisse ko kuch aisa us ne mod diya

قصّے کو کچھ ایسا اُس نے موڑ دیا

«قصّے کو کچھ ایسا اُس نے موڑ دیا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

قصّے کو کچھ ایسا اُس نے موڑ دیامیرا دُکھ سے دائم رشتہ جوڑ دیا

میں تو اب تک، یار! غریقِ حیرت ہوںکیسے تُو نے میرے دل کو توڑ دیا؟

ہم نے رب سے جتنے سکھ منگوائے تھےسب کا رستہ تیری جانب موڑ دیا

تھوڑی سی خودداری بھی تو لازم تھیجس نے ہاتھ چھڑایا، ہم نے چھوڑ دیا

پہلے بھیک میں خوشیاں مانگا کرتے تھےعشق ہوا تو ہم نے کاسہ توڑ دیا

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں