6 اشعار

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا

Jazba-e-ishq hai bejaan nahin ho sakta

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا

«جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

جذبہء عشق ہے بے جان نہیں ہو سکتااب میں ہر بات پہ حیران نہیں ہو سکتا

یوں مجھے چھوڑ کے ہر روز چلے جاتے ہوجیسے میرا کوئی نقصان نہیں ہو سکتا

ایک مدت سے کوئی خواب نہیں آیا ہےآنکھ جتنا کوئی ویران نہیں ہو سکتا

ہے ترے ذکر سے دنیا مری اجلی اجلیاب میں راہوں سے پریشان نہیں ہو سکتا

ایک ہی شخص رگ ِجاں میں سمایا ہوا ہےہر کوئی شخص مری جان نہیں ہو سکتا

میری یادوں میں وہ تا دیر تڑپنے والامیرے زخموں سے تو انجان نہیں ہو سکتا

— زین شکیل