6 اشعار

وہ بہت دور کھڑی تھی، جو تھی!

Woh bahut door khadi thi, jo thi!

وہ بہت دور کھڑی تھی، جو تھی!

«وہ بہت دور کھڑی تھی، جو تھی!» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

وہ بہت دور کھڑی تھی، جو تھی!اتنی حیرت بھی بڑی تھی، جو تھی!

تھا وہ بے فیض کوئی در، جو تھااور وہ اُس پہ پڑی تھی، جو تھی!

خود سے مل کر یہ کھُلا ہے مجھ پرتیرے ملنے کی گھڑی تھی، جو تھی!

کس طرح تجھ کو بتاؤں، تجھ بنرات وہ کتنی بڑی تھی، جو تھی!

دیکھنے کو میں اسے آ یا تھاوہ بھی بے چین کھڑی تھی، جو تھی!

اب تری زلف بھی یاد آتی ہےبے وجہ مجھ سے لڑی تھی، جو تھی!

— زین شکیل