7 اشعار

جو ستارہ اداس ہے لوگو

Jo sitara udaas hai logo

جو ستارہ اداس ہے لوگو

«جو ستارہ اداس ہے لوگو» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

جو ستارہ اداس ہے لوگووہ مرا غم شناس ہے لوگو

اس کی خوشبو بکھر رہی ہے ناںوہ مرے آس پاس ہے لوگو

مجھ سے آخر کسے محبت ہےکون اتنا اداس ہے لوگو

تم اِ سے شاعری سمجھتے ہومیرے دل کی بھڑاس ہے لوگو

میری بنتی نہیں ہے خوشیوں سےغم ہی میری اساس ہے لوگو

اب مجھے زخم سے محبت ہےاب مجھے درد راس ہے لوگو

وہ کسی روز حال پوچھیں گےدل ابھی محوِ یاس ہے لوگو

— زین شکیل