6 اشعار

مرے وجود سے تیرا خمار ڈرتا ہے

Mere wajood se tera khumar darta hai

مرے وجود سے تیرا خمار ڈرتا ہے

«مرے وجود سے تیرا خمار ڈرتا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

مرے وجود سے تیرا خمار ڈرتا ہےکہ مجھ سے اب بھی ترا انتظار ڈرتا ہے

میں نوچ لوں نہ کہیں اس کے جسم سے خود کووہ کر رہا ہی نہیں اعتبار، ڈرتا ہے

میں کونے کونے پہ وحشت سجایا کرتا ہوںسو مجھ سے شہر ترا بار بار ڈرتا ہے

غموں نے جب سے چنا ہے مجھے سدا کے لیےقریب آتے ہوئے غمگسار ڈرتا ہے

راہِ وفا کا یہ دستور ہے اگر اس پرجو ایک بار ڈرا بار بار ڈرتا ہے

یہی کہا تھا مرا ہاتھ تھام لے پاگلیہ تجھ سے ہو نہ سکا چھوڑ یار ڈرتا ہے

— زین شکیل