10 اشعار

خود ہنگامہ آرا ہے یا بد ہنگام محبت

Khud hungama aara hai ya bad hungam mohabbat

خود ہنگامہ آرا ہے یا بد ہنگام محبت

«خود ہنگامہ آرا ہے یا بد ہنگام محبت» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔

خود ہنگامہ آرا ہے یا بد ہنگام محبتکیونکر ہے مدت سے یارو تشنہ کام محبت

چاہ، خلوص، مروت، خدمت سارے روپ تمہارےدیکھو تو ہیں جگ میں کتنے تیرے نام محبت

خواہش اٹھنے لگتی ہے تو مر جاتی ہے فوراًبول ہمارے پاس ہے کیا اب تیرا کام محبت

اک ہم ہیں اور ایک زمانہ آتش زن صدیوں سےاور کرے گی تُو ہم کو کتنا بدنام، محبت!

جو تھا، جتنا تھا، جیسا تھا قدموں میں رکھ چھوڑاجانے کس لمحے پائے گی تُو انجام، محبت

جذبوں کی سچائی میں گر فرق ذرا آ جائےایسے میں اکثر ہو جاتی ہے ناکام، محبت

تُو تھی سادہ، کملی جھلّی، پھر کیوں بدلے چہرے؟جا اب زیادہ چھڑ ہمیں مت، اے مادام محبت!

بس اک بار خلاصی ہو تو اس کے بعد کبھی پھربھولے سے بھی لیں گے نہ ہم تیرا نام محبت

اس سے بڑھ کر حیف نہیں اب میں تجھ پہ کر سکتاآہ محبت، وائے محبت، بد فرجام محبت

زین ہمارے پاس متاعِ درد بچی ہے، جس میںاک بے سود اداسی ہے اور اک بے نام محبت

— زین شکیل