11 اشعار

میں گُن جو عشق کے گانے لگا ہوں

Main gun jo ishq ke gaane laga hoon

میں گُن جو عشق کے گانے لگا ہوں

«میں گُن جو عشق کے گانے لگا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

میں گُن جو عشق کے گانے لگا ہوںجنوں کا فیض اب پانے لگا ہوں

بڑا مضبوط ہوں اندر سے لیکنتمہیں دیکھا تو گھبرانے لگا ہوں

کسی کی یاد کے گھنگرو پہن کرابھی میں رقص فرمانے لگا ہوں

مجھے محسوس ہوتا جا رہا ہےتمہیں تھوڑا سا یاد آنے لگا ہوں

ارے! اتنے خفا کیوں ہو رہے ہوابھی آیا تھا ، بس جانے لگا ہوں

پرے ہٹ جا غمِ دنیا کہ اب میںمکمل طیش میں آنے لگا ہوں

کسی روٹھے ہوئے کو پھر منانےمیں خود سے روٹھ کر جانے لگا ہوں

مجھے کیوں چھوڑ کر جاتے نہیں ہو؟تمہیں، لگتا ہے راس آنے لگا ہوں!

غمو ں! آؤ سواگت کے لیے سبیہاں میں خود کو بلوانے لگا ہوں

سمجھ سے ماورا ہے عشق و الفتیہی میں خود کو سمجھانے لگا ہوں

نگاہیں عرش کی جانب لگی ہیںزمیں کو وجد میں لانے لگا ہوں

— زین شکیل