7 اشعار

خواب میں بھی ترا خیال رہا

khwab mein bhi tera khayal raha

خواب میں بھی ترا خیال رہا

«خواب میں بھی ترا خیال رہا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

خواب میں بھی ترا خیال رہایوں بھی سونا مرا محال رہا

وہ کسی اور کا بھی ہو نہ سکامجھ کو اس بات کا ملال رہا

اس کی آنکھوں میں اشک جمتے گئےمیرے لب پر بھی اک سوال رہا

تم تو کچھ دیر اشکبار رہےمیں بڑی دیر تک نڈھال رہا

میرے ماتم پہ آ گئیں خوشیاںموت کا سانحہ کمال رہا

کیوں مرے دن اجڑ اجڑ کے بسےکیوں مری رات پر زوال رہا

زین وہ پاس ہی رہا نہ مرےبن کے بس جان کا وبال رہا

— زین شکیل