7 اشعار

کوئی لمحہ اجڑ جانے کی باتیں

koi lamha ujad jane ki baaten

کوئی لمحہ اجڑ جانے کی باتیں

«کوئی لمحہ اجڑ جانے کی باتیں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

کوئی لمحہ اجڑ جانے کی باتیںکرو مجھ سے بچھڑ جانے کی باتیں

پھر ان کے پاس جب بھی بیٹھ جاؤںنہیں کرتا میں گھر جانے کی باتیں

مری آنکھوں میں دیکھو اور پڑھ لوکوئی صحرا بکھر جانے کی باتیں

کبھی تو چاند کرتا ہی رہا تھاسمندر میں اتر جانے کی باتیں

حقیقت جانتا ہوں زندگی کیکرو نہ مجھ سے مر جانے کی باتیں

یہاں وہ ٹھہر کے کرتا رہا تھایہاں سے بھی گزر جانے کی باتیں

نہیں کرتا کوئی اب مجھ سے آ کرمری قسمت سنور جانے کی باتیں

— زین شکیل