7 اشعار

کس کو کس کس لمحے کھونا ہوتا ہے

Kis ko kis kis lamhe khona hota hai

کس کو کس کس لمحے کھونا ہوتا ہے

«کس کو کس کس لمحے کھونا ہوتا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 45 سیکنڈ ہے۔

کس کو کس کس لمحے کھونا ہوتا ہےچاہت میں یہ اکثر ہونا ہوتا ہے

تم نے مجھ سے ملنا کیونکر چھوڑا ہےمجھ کو تم سے مل کر رونا ہوتا ہے

تم کہتے ہو آ جاؤ، میں کیوں آؤںتم نے بھی تو رونا دھونا ہوتا ہے

لوگ بھی کھل کر اس سے کھیلا کرتے ہیںدل بھی جیسے ایک کھلونا ہوتا ہے

دھیرے دھیرے سب تارے سو جاتے ہیںپھر آخر میں مجھ کو سونا ہوتا ہے

میرے بستر پر سونا آسان نہیںاس پر دکھ کا ایک بچھونا ہوتا ہے

پیار پہ آخر بس اپنا کب چلتا ہےہو جاتا ہے جب یہ ہونا ہوتا ہے

— زین شکیل