7 اشعار

ٹھکرا دی تھی بستی ساری یاد کرو

Thukra di thi basti saari yaad karo

ٹھکرا دی تھی بستی ساری یاد کرو

«ٹھکرا دی تھی بستی ساری یاد کرو» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

ٹھکرا دی تھی بستی ساری یاد کروجب تم تھے جذبوں پر طاری یاد کرو

کُل کتنے دکھ سکھ تھے تیرے اور مرےجتنے بھی تھے باری باری یاد کرو

کیا غم ہے گر تم کو راجہ یاد نہیںسندرتا کی راج کماری یاد کرو

تم ساحل سے پہلے ہم کو آن ملےتھا آنکھوں سے دریا جاری یاد کرو

بچھڑے تھے ہم عین کہانی بیچ مگرتم اُس سے پہلے کی ساری یاد کرو

سہرا باندھے دکھ آئے گا پاس کبھیکہتے تھے ناں؟ بات ہماری یاد کرو!

مجھ بھولے کو اب یہ آ کر کون کہےجاں سے تھی میں تجھ کو پیاری، یاد کرو

— زین شکیل