5 اشعار

پھر سے تیرا ہو جانا ہی بہتر ہے

Phir se tera ho jaana hi behtar hai

پھر سے تیرا ہو جانا ہی بہتر ہے

«پھر سے تیرا ہو جانا ہی بہتر ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

پھر سے تیرا ہو جانا ہی بہتر ہےیعنی تنہا ہو جانا ہی بہتر ہے؟

پل پل ہنسنے والے اب یہ سمجھے ہیںکچھ لمحوں کو رو جانا ہی بہتر ہے

مل جل کر تارے سمجھانے آئے ہیںسو جاؤ اب سو جانا ہی بہتر ہے

بالوں سے آنکھوں تک آ کر یہ سوچاان آنکھوں میں کھو جانا ہی بہتر ہے

اس کی اجڑی یادوں کے اک صحرا میںکھویا ہوں اور کھو جانا ہی بہتر ہے

— زین شکیل