6 اشعار

کسی فراق میں رکھے ہوئے وصال کے دن

Kisi firaq mein rakhe hue visal ke din

کسی فراق میں رکھے ہوئے وصال کے دن

«کسی فراق میں رکھے ہوئے وصال کے دن» زین شکیل کا کلام ہے، جسے عروج فیاض نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

کسی فراق میں رکھے ہوئے وصال کے دنہیں مدتوں سے کہیں لاپتہ کمال کے دن

جسے عروج پہ جا کر مشقتوں سے ملاوہ شخص مجھ سے کہیں کھو گیا زوال کے دن

یہی دعا ہے رہیں سبز ہی ترے موسمخدا کبھی نہ دکھائے تجھے ملال کے دن

یہ عمر بھر کی ریاضت بھی کام آ نہ سکیجواب دے نہ سکا میں کسی سوال کے دن

تصورات کی راتوں میں سوگ برپا ہےکہیں پہ قتل ہوئے ہیں مرے خیال کے دن

یہ جانتا ہوں کہ ممکن نہیں وہ لوٹ سکےگزارتا ہوں مگر زین احتمال کے دن

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں