6 اشعار

وہ مانگتا ہے محبت کا اب صلہ مجھ سے

Woh maangta hai mohabbat ka ab sila mujh se

وہ مانگتا ہے محبت کا اب صلہ مجھ سے

«وہ مانگتا ہے محبت کا اب صلہ مجھ سے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

وہ مانگتا ہے محبت کا اب صلہ مجھ سےاسے رہا ہے سدا ہی کوئی گلہ مجھ سے

میں آج ٹوٹ کے رویا کسی کی یادوں پربہت خفا ہے مرا آج حوصلہ مجھ سے

کچھ اس لیے بھی مرے زخم اب نہیں بھرتےکہ کٹ نہ جائے اذیت کا مرحلہ مجھ سے

میں ٹوٹ جاؤں اگر یاد تُو نہ آئے توسو ٹوٹتا نہیں یادوں کا سلسلہ مجھ سے

سدا رہوں میں اسی بدگمان کے، صدقےکہ جس کو چاہئیے اظہار برملا مجھ سے

سو خود ہی مات کوئی ڈھونڈنے لگا ہوں میںکہ لڑ پڑا ہے کسی غم کا قافلہ مجھ سے

— زین شکیل