8 اشعار

مری جو تم سے قربت ہو چلی ہے

meri jo tum se qurbat ho chali hai

مری جو تم سے قربت ہو چلی ہے

«مری جو تم سے قربت ہو چلی ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

مری جو تم سے قربت ہو چلی ہےیہ میری وجہِ شہرت ہو چلی ہے

ابھی بھی وقت ہے تم لوٹ جاؤمجھے تم سے محبت ہو چلی ہے

ہماری زندگی کے چاند ہو تمتمہیں تکنے کی عادت ہو چلی ہے

تمہیں یوں احتیاطاً بھولنے پرجنوں سے مجھ کو نسبت ہو چلی ہے

کوئی تو سیکھ لے مرہم لگانامجھے زخموں کی عادت ہو چلی ہے

تجھے خاموشیوں سے بات کرتےسنا ہے ایک مدت ہو چلی ہے

ابھی عدت میں بیٹھی ہیں یہ خوشیاںغموں سے مجھ کو رغبت ہو چلی ہے

خدا جانے یہ کیسا مرحلہ ہےاداسی بھی عبادت ہو چلی ہے

— زین شکیل