5 اشعار

کچھ اس طرح مری قسمت سنوار دی گئی ہے

Kuchh is tarah meri qismat sanwar di gai hai

کچھ اس طرح مری قسمت سنوار دی گئی ہے

«کچھ اس طرح مری قسمت سنوار دی گئی ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

کچھ اس طرح مری قسمت سنوار دی گئی ہےکہ دل میں آپ کی صورت اتار دی گئی ہے

کسی بھی شام سے اب واسطہ نہیں رکھناتمہارے وصل کی خواہش بھی مار دی گئی ہے

اگر یہ کوئی سنے گا تو کیا وہ سوچے گا؟کہ ایک عمر کسی در پہ ہار دی گئی ہے!

میں دوستوں سے کہوں کیا کہ فکرِ دنیا بھیکسی کی یاد کے صدقے میں وار دی گئی ہے

اب اس طرح سے اجڑ کر کہیں پڑے ہوئے ہیںکہ جیسے ذات بھی جوئے میں ہار دی گئی ہے

— زین شکیل