7 اشعار

لگتی ہے ہر بار قسم سے

Lagti hai har baar qasam se

لگتی ہے ہر بار قسم سے

«لگتی ہے ہر بار قسم سے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

لگتی ہے ہر بار قسم سےیہ دنیا بے کار قسم سے

اکثر بوجھ بنے رہتے ہیںسارے رشتے دار قسم سے

دنیا بھی جھوٹی لگتی ہےسچے ہیں بس یار قسم سے

دیکھو ناں بس میں کرتا ہوںتم سے اتنا پیار قسم سے

تیرے میرے بیچ زمانہبن بیٹھا دیوار قسم سے

دل کملا، دل پاگل، جھلّاآنکھیں زار و زار قسم سے

ہم دونوں کو آخر دے گایار! وچھوڑا مار قسم سے

— زین شکیل