8 اشعار

تنہائی میں دیپ جلانا شہزادی

Tanhayi mein deep jalana shehzadi

تنہائی میں دیپ جلانا شہزادی

«تنہائی میں دیپ جلانا شہزادی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے مہرزادہ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

تنہائی میں دیپ جلانا شہزادیایسے میری یاد منانا شہزادی

دیکھو آگے شام کا گہرا جنگل ہےدیکھو زیادہ دور نہ جانا شہزادی

ہر اک شے سے دھول ہٹاناروزانہپھولوں سے گلدان سجانا شہزادی

تتلی کی ہر بات چھپانا پر پھر بھیسارے جگنو پاس بلانا شہزادی

میں خوشبو میں رنگ ملا کر لاتا ہوںتم کاغذکاپھول بنانا شہزادی

کیسے تم کو روز منایا کرتا تھاساری باتیں بھول نہ جانا شہزادی

ان آنکھوں میں پیاس بھری ہے صحرا کیتم آنکھوں سے پیاس بجھانا شہزادی

تیری خاطر لوٹ کے آئے شہزادہاب نہ ایسے خواب سجانا شہزادی

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں