6 اشعار

میں کہ پھر روئے بنا رات نہیں کرتا ناں!

main ke phir roye bina raat nahin karta naan!

میں کہ پھر روئے بنا رات نہیں کرتا ناں!

«میں کہ پھر روئے بنا رات نہیں کرتا ناں!» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

میں کہ پھر روئے بنا رات نہیں کرتا ناں!جب کوئی مجھ سے تری بات نہیں کرتا ناں!

میں اسے اس لئے ہر بات بتا دیتا ہوںآئینہ مجھ سے سوالات نہیں کرتا ناں!

اس لیے اس کے سبھی جھوٹ بھی سچ مانے ہیںوہ بنا روئے کوئی بات نہیں کرتا ناں!

پارسائی پہ مری اس لیے شک ہے اس کوبرملا میں جو کرامات نہیں کرتا ناں!

آپ بھی ویسے ہی پامال کیا مت کیجےجیسے میں آپ کے جذبات نہیں کرتا ناں!

اتنے لوگوں میں مجھے یوں نہ دکھاؤ آنکھیںاچھا بابا میں کوئی بات نہیں کرتا ناں!

— زین شکیل