5 اشعار

مرے پاس آ مرے ہمنوا ابھی عید ہے

Mere paas aa mere hamnawa abhi Eid hai

مرے پاس آ مرے ہمنوا ابھی عید ہے

«مرے پاس آ مرے ہمنوا ابھی عید ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

مرے پاس آ مرے ہمنوا ابھی عید ہےتو گلے تو مل ذرا مسکرا ابھی عید ہے

یہ جو دل جو ہے نا، یہاں رنجشوں کو جگہ نہ دےاسے صاف رکھ، مرے دوستا ابھی عید ہے

تو جو پھول ہے کسی باغ کا سو مہک ذراتُو غموں کی دھوپ کو بھول جا ابھی عید ہے

یہ جو عید ہے یہ وصال رُت کی نوید ہےاسے دردِ ہجر میں مت گنوا ابھی عید ہے

یہ جو زین غم کی بڑھاس ہے ، کسے راس ہےسبھی درد بھول کے مسکرا ابھی عید ہے!

— زین شکیل