6 اشعار

محبت تھی یہ نادانی نہیں تھی

Mohabbat thi yeh nadaani nahin thi

محبت تھی یہ نادانی نہیں تھی

«محبت تھی یہ نادانی نہیں تھی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

محبت تھی یہ نادانی نہیں تھیہمیں تو خود پہ حیرانی نہیں تھی

مرے دل سے محبت تھی اسے بسمری صورت کی دیوانی نہیں تھی

محبت میں بڑی کٹھنائیاں تھیںمیسر کوئی آسانی نہیں تھی

بڑا ہی متقی لہجہ تھا اس کابس اس کی بات یزدانی نہیں تھی

تمہاری آنکھ نم ہونے سے پہلےہمیں کوئی پریشانی نہیں تھی

بقا ملتی تو تم کو سونپ دیتےہماری عمر لافانی نہیں تھی

— زین شکیل