5 اشعار

مری ذات مجھ سے جدا نہ کر، مجھے مل کبھی

Meri zaat mujh se juda na kar, mujhe mil kabhi

مری ذات مجھ سے جدا نہ کر، مجھے مل کبھی

«مری ذات مجھ سے جدا نہ کر، مجھے مل کبھی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

مری ذات مجھ سے جدا نہ کر، مجھے مل کبھییونہی خود کو مجھ سے خفا نہ کر، مجھے مل کبھی

یہ جو شام ہے یہ سجی ہے تیرے خیال سےسو یہ وقت یونہی قضا نہ کر، مجھے مل کبھی

کہیں تجھ سے دور میں رہ سکوں، کہیں بس سکوںمرے حق میں ایسی دعا نہ کر، مجھے مل کبھی

یہ جو شہر ہے یہ تماش بینوں کا شہر ہےیہاں ہر کسی سے ملا نہ کر، مجھے مل کبھی

مرے سوہنیا مری چاہتوں کا حساب رکھمرا ہر کسی سے گلہ نہ کر، مجھے مل کبھی

— زین شکیل