5 اشعار

مری زباں کے سبھی حرف تولنے والے

meri zubaan ke sabhi harf tolne wale

مری زباں کے سبھی حرف تولنے والے

«مری زباں کے سبھی حرف تولنے والے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

مری زباں کے سبھی حرف تولنے والےخموش کیوں ہیں مِرے دوست بولنے والے

بتا، نا! اب وہ ترا ساتھ کیوں نہیں دیتےقدم قدم پہ ترے ساتھ ڈولنے والے

نہ جانے کون سی نگری میں جا بسے آخروہ یار لوگ وہ بانہوں کو کھولنے والے

خموش رہ کے بھی باتیں ہزار کرتے ہوہنر کہاں سے تجھے آئے بولنے والے

تجھے ہی ڈھونڈتی رہتی ہیں بے اثر آنکھیںنگاہِ شوق میں تاثیر گھولنے والے

— زین شکیل