4 اشعار

تمہاری یاد اتاری ہے دور تک خود میں

Tumhari yaad utaari hai door tak khud mein

تمہاری یاد اتاری ہے دور تک خود میں

«تمہاری یاد اتاری ہے دور تک خود میں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

تمہاری یاد اتاری ہے دور تک خود میںاداس ہونے کی صورت نکال لی میں نے

تم آؤ کام سبھی کل پہ ڈال دیتا ہوںتمہارے واسطے فرصت نکال لی میں نے

نہیں تھا خواب میں بھی حوصلہ بچھڑنے کاسو خواب سے تری فرقت نکال لی میں نے

وہ پوچھ بیٹھا تھا کیا لائے ہو مری خاطرتو جھٹ سے ساری محبت نکال لی میں نے

— زین شکیل