6 اشعار

پھر پریشان کر دیا گیا ہوں

Phir pareshan kar diya gaya hoon

پھر پریشان کر دیا گیا ہوں

«پھر پریشان کر دیا گیا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

پھر پریشان کر دیا گیا ہوںکتنا ویران کر دیا گیا ہوں

یعنی میں سانس لے نہیں سکتایعنی بے جان کر دیا گیا ہوں

معجزے مجھ کو عام لگتے ہیںاتنا حیران کر دیا گیا ہوں

تو بھی مشکل سے ہو گیا مشکلمیں بھی آسان کر دیا گیا ہوں

اس سے پہلے بھی دشت جیسا تھااور سنسان کر دیا گیا ہوں

زین پہلے تو میں سیا نا تھااب تو نادان کر دیا گیا ہوں

— زین شکیل