7 اشعار

پیار جتانے آ جانا تھا

Pyar jatane aa jaana tha

پیار جتانے آ جانا تھا

«پیار جتانے آ جانا تھا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 25 سیکنڈ ہے۔

پیار جتانے آ جانا تھاآج ستانے آ جانا تھا

بھول چکے ہو یوں لگتا ہےیاد دلانے آ جانا تھا

شوق سے بچھڑو لیکن پہلےہاتھ چھڑانے آجانا تھا

آج مری تم نے مجھ سے ہیذات چرانے آجانا تھا

روٹھ چکا ہوں تم سے کل کاآج منانے آجانا تھا

آج بھی تم نے ہنستے ہنستےنیر بہانے آجانا تھا

زین گلی میں آخر تم نےخاک اڑانے آ جا نا تھا

— زین شکیل