6 اشعار

تو نے آخر رُلادیا مجھ کو

Tu ne aakhir rula diya mujh ko

تو نے آخر رُلادیا مجھ کو

«تو نے آخر رُلادیا مجھ کو» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

تو نے آخر رُلادیا مجھ کوقہقہوں میں اُڑا دیا مجھ کو

میں تو ہر موڑ پر میسر تھاتو نے کیسے گنوا دیا مجھ کو

میرے اندر تجھے نہیں پھونکاباقی سارا بنا دیا مجھ کو

اب اگلتا ہوں ،سانس لیتا ہوںزہر اتنا پلا دیا مجھ کو

یاد رکھا تھا مدتوں اس نےبس اچانک بھلا دیا مجھ کو

تو بھی آخر زمانے جیسا ہےاپنا چہرہ دکھا دیا مجھ کو

— زین شکیل