8 اشعار

پھول روتے ہیں تو دیتی ہے دہائی تتلی

Phool rote hain to deti hai duhaayi titli

پھول روتے ہیں تو دیتی ہے دہائی تتلی

«پھول روتے ہیں تو دیتی ہے دہائی تتلی» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

پھول روتے ہیں تو دیتی ہے دہائی تتلیتُو نے کیا سوچ کے پھولوں سے اڑائی تتلی

مجھ گُلِ ہجر زدہ کو تو ہوا نے روندامجھ سے ملنے کو بڑی دیر سے آئی تتلی

میری وہ رات بھی رو رو کے کٹی جب اُس نےقید مٹھی میں مجھے کر کے دکھائی تتلی

میں نے بے رنگ سا کاغذ پہ بنایا اک پھولاُس نے اِ س پر بھی محبت سے بٹھائی تتلی

ہائے، پَر نوچنے والے یہ تجھے کیا معلومکس قدر جتن سے ہم نے تھی کمائی تتلی

اپنی میّت کو کیا دفن اکیلے میں نےمیرے مرنے کی خبر بعد میں لائی تتلی

تم نے اک بار جو آخر پہ بنائی خط میںخط جلا ڈالا مگر ہم نے بچائی تتلی

زین وہ رنگ محبت کے لٹاتی جاوےمدتوں بعد بڑے وجد میں آئی تتلی

— زین شکیل