8 اشعار

سماعتوں میں فقط ایک نام جاری ہے

Sama'aton mein faqat ek naam jaari hai

سماعتوں میں فقط ایک نام جاری ہے

«سماعتوں میں فقط ایک نام جاری ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

سماعتوں میں فقط ایک نام جاری ہےزباں خموش ہے لیکن کلام جاری ہے

بہت سجی ہوئی گلیوں پہ اتنی حیرت کیوںہمارا قتل ہے اور اہتمام جاری ہے

ابھی تلک یونہی سہنے پہ میں لگا ہوا ہوںترا سلوک وہی بے لگام، جاری ہے

حضور آپ تو مہمانِ خاص ہیں دل کےابھی نہ آئیں ابھی انتظام جاری ہے

یہ عشق دفن ہوا پھر بھی مر نہیں پایاچمک رہی ہے لحد اور سلام جاری ہے

ابھی تو زخم بھی پورے گنے نہیں گئے ہیںابھی تو دل پہ بہت دن سے کام جاری ہے

اک ایک کر کے مرے خواب مارے جاتے ہیںتمہارے بعد تو بس قتلِ عام جاری ہے

یہ خواب دیتے ہیں ہم کو سزا محبت کیعجب سا زین کوئی انتقام جاری ہے

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں