4 اشعار

تری نگاہ میں کیوں ابر آ ٹھہرتا ہے

Teri nigah mein kyun abr aa theharta hai

تری نگاہ میں کیوں ابر آ ٹھہرتا ہے

«تری نگاہ میں کیوں ابر آ ٹھہرتا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

تری نگاہ میں کیوں ابر آ ٹھہرتا ہےیہ کس کے ہاتھ پہ رنگِ حنا ٹھہرتا ہے

میں جس کے واسطے ہر اہتمام کرتا ہوںوہ شخص مجھ سے بڑی دور جا ٹھہرتا ہے

یہ پیڑ جھک کے اسے دیکھتے ہی رہتے ہیںجب ان کی چھاؤں میں وہ دلربا ٹھہرتا ہے

یہ لوگ شہر کے جھک جھک کے مجھ سے ملتے ہیںوہ شخص جب بھی مرے پاس آ ٹھہرتا ہے

— زین شکیل