8 اشعار

قابلِ داد ہو گئے کیسے

Qabil-e-daad ho gaye kaise

قابلِ داد ہو گئے کیسے

«قابلِ داد ہو گئے کیسے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

قابلِ داد ہو گئے کیسےتم بھی آباد ہو گئے کیسے

سوچتا ہوں تمہیں بھلا کر میںتم مجھے یاد ہو گئے کیسے

آپ معصوم سی دعا بن کرلب پہ آباد ہو گئے کیسے

ہم تو خاموش ہی رہے بر سوںجانے برباد ہو گئے کیسے

دشت کی دھجیاں اڑی ہوں گیشہر ایجاد ہو گئے کیسے

تم تو معصوم تھے محبت میںاتنے استاد ہو گئے کیسے

جن سوالوں کو میں بھلا بیٹھاآپ کو یاد ہو گئے کیسے

زین ہم نے تو سکھ بنائے تھےدرد ایجاد ہو گئے کیسے

— زین شکیل