8 اشعار

روتے روتے مسکرانا چاہئیے

Rote rote muskurana chahiye

روتے روتے مسکرانا چاہئیے

«روتے روتے مسکرانا چاہئیے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

روتے روتے مسکرانا چاہئیےدرد کو ایسے نبھانا چاہئیے

پا لیا حد سے سوا میں نے اسےسوچتا ہوں اب گنوانا چاہئیے

پھر اسے آنا نہیں ہے لوٹ کرپھر اسے کوئی بہانہ چاہئیے

چاہتا بھی ہے مجھے پھر کیوں اسےہر تعلق غائبانہ چاہئیے

کیوں مجھے اس کی طلب رہنے لگیوہ جسے سارا زمانہ چاہئیے

عشق ہونادر حقیقت جیت ہےاس میں سب کچھ ہار جانا چاہئیے

کر لیا تسلیم میں نے ہجر کواس کو لیکن آنا جانا چاہئیے

وہ پرانے زخم مجھ کو راس تھےپھر مجھے چہرہ پرانا چاہئیے

— زین شکیل