5 اشعار

ساتھ کسی کا چھوٹ گیا دل بیٹھ گیا

Saath kisi ka chhoot gaya dil baith gaya

ساتھ کسی کا چھوٹ گیا دل بیٹھ گیا

«ساتھ کسی کا چھوٹ گیا دل بیٹھ گیا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

ساتھ کسی کا چھوٹ گیا دل بیٹھ گیاپیار کا مندر ٹوٹ گیا دل بیٹھ گیا

نیندوں کو تعبیر کی حسرت مار گئیآنکھ میں سپنا پھوٹ گیا دل بیٹھ گیا

یاد تری رہ جانی تھی سو رہ گئی ہےہاتھ سے دامن چھوٹ گیا دل بیٹھ گیا

شام بھی مجھ سے موڑ کے چہرہ دور گئیاور یہ دن بھی روٹھ گیا دل بیٹھ گیا

اور یہ ٹکڑے کون سمیٹے گا آخردیکھ میں کتنا ٹوٹ گیا دل بیٹھ گیا

— زین شکیل