6 اشعار

وہاں جھوٹوں پہ سب راضی تھے لیکن

Wahan jhooton pe sab raazi the lekin

وہاں جھوٹوں پہ سب راضی تھے لیکن

«وہاں جھوٹوں پہ سب راضی تھے لیکن» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

وہاں جھوٹوں پہ سب راضی تھے لیکنیہاں پر ہم ہی للکارے گئے بس

تمہارا شہر سارا کیسے جیتا؟زبردستی ہمی ہارے گئے بس؟

تجھے اے زندگی اب کیا بتائیںہمارے جان سے پیارے گئے بس

ابھی بس چاند کا دم ٹوٹنا ہےابھی تم دیکھنا تارے گئے بس

ہمیں منصور ٹھہرایا گیا ہےہمیں پتھر نہیں مارے گئے بس

بلائیں کس طرح تیری ٹلیں گیترے صدقے میں ہم وارے گئے بس

— زین شکیل