8 اشعار

تیرا دکھ دوبارہ دیکھا جائے گا

tera dukh dobara dekha jaega

تیرا دکھ دوبارہ دیکھا جائے گا

«تیرا دکھ دوبارہ دیکھا جائے گا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

تیرا دکھ دوبارہ دیکھا جائے گاجو بھی ہو گا یارا دیکھا جائے گا

پہلے آنکھیں دریا دیکھا کرتی تھیںاب کی بار کنارہ دیکھا جائے گا

سب سے پہلے میں اس کو جھٹلاؤں گاجو بھی تجھ سے پیارا دیکھا جائے گا

دو روحوں کا اک ہو جانا لازم ہےتب ہی منظر سارا دیکھا جائے گا

میری آنکھیں رو رو کر یہ کہتی ہیںکون اب تجھ سے پیارا دیکھا جائے گا

خوشیاں آدھی آدھی دیکھی جائیں گیدکھ سارے کا سارا دیکھا جائے گا

پہلے سے اب ان باتوں پر کیا لڑناجو جیتا جو ہارا دیکھا جائے گا

میں جب بھی سارا ٹوٹا تو پھر اس دنمیرا پارہ پارہ دیکھا جائے گا

— زین شکیل