6 اشعار

ترا شہر کتنا تھا معتبر مری آنکھ میں

tera shahar kitna tha moatabar meri aankh mein

ترا شہر کتنا تھا معتبر مری آنکھ میں

«ترا شہر کتنا تھا معتبر مری آنکھ میں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 58 سیکنڈ ہے۔

ترا شہر کتنا تھا معتبر مری آنکھ میںکہ بسا ہوا تھا ترا جو گھر مری آنکھ میں

کوئی ابر تھا جو ابھی تلک نہ برس سکاکوئی اشک بھی ہوا در بدر مری آنکھ میں

مرے آنسوؤں میں مری یہ ذات تو بہہ گئیرہا ایک شخص ہی عمر بھر مری آنکھ میں

ذرا ٹھہر رات کی تیرگی ابھی صبر کرکوئی کر رہا ہے ابھی سفر مری آنکھ میں

مری ہر نظر بھی بلندیوں سے پرے گئیہوا جانے کس کا ابھی گزر مری آنکھ میں

ابھی اس میں پھیلنے لگ گئی ہے اداس رتابھی ہو رہا ہے ترا اثر مری آنکھ میں

— زین شکیل