7 اشعار

کس نے آخر من کا دیپ بجھایا ہے

kis ne akhir man ka deep bujhaya hai

کس نے آخر من کا دیپ بجھایا ہے

«کس نے آخر من کا دیپ بجھایا ہے» زین شکیل کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

کس نے آخر من کا دیپ بجھایا ہےسناٹا ہی کیوں آخر چِلایا ہے

تم بھی کیسی کیسی باتیں کرتے ہوکیسا کیسا تم نے ڈھونگ رچایا ہے

شاخیں بھی تو پیڑ کے دکھ میں روئی ہیںپتوں نے بھی وافر شور مچایا ہے

آج ہماری آنکھیں اتنا برسی ہیںآج برس کر ساون بھی پچھتایا ہے

ہجر کے ماروں کو یوں ڈسنا ٹھیک نہیںہم نے کالی راتوں کو سمجھایا ہے

آج ہمارے بھاگ جگے ہیں اے لوگوآج ہمارا سانول ملنے آیا ہے

میں نے اس کی آنکھوں سے الفاظ چنےاور اس کے ہونٹوں سے گیت بنایا ہے

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں