7 اشعار

تیرے اکتاتے ہوئے لمس سے محسوس ہوا

Tere iktaate hue lams se mehsoos hua

تیرے اکتاتے ہوئے لمس سے محسوس ہوا

«تیرے اکتاتے ہوئے لمس سے محسوس ہوا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «خاک ہوتی ہے محبت میں اڑانے کے لیے (زین شکیل صاحب کے ساتھ)» میں 6 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

تیرے اکتاتے ہوئے لمس سے محسوس ہوا !اب بچھڑنے کا ترے وقت ہوا چاہتا ہے !

اجنبیت ترے لہجے کی ! پتا دیتی ہے !تُو خفا ہے تو نہیں ! ہونا خفا چاہتا ہے !

میری تہمت نہ لگے تجھ پہ ! سو میں دور ہوا !مجھ سے بڑھ کر ترا اب کون، بھلا چاہتا ہے !

میں کہ خود کو بھی کوئی فیض کبھی دے نہ سکا !اور تُو ہے کہ فقط مجھ سے صلہ چاہتا ہے !

تُو مجھے روز ملے ! ملتا رہے ! ملتا رہے !میں کہوں یا نہ کہوں ! دل تو مرا چاہتا ہے !

تُو تو مجھ طالبِ غم شخص پہ حیران نہ ہودل بڑا ہے ناں ! سو یہ غم بھی بڑا چاہتا ہے !

سب کہیں ہم نے تجھے چاہا ! تُو دیکھے مری سمت !اور اشارے سے کہے ! سب سے جدا چاہتا ہے !

— زین شکیل

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں