7 اشعار

تیرے پہلو میں شام کرتا ہوں

Tere pehlu mein shaam karta hoon

تیرے پہلو میں شام کرتا ہوں

«تیرے پہلو میں شام کرتا ہوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

تیرے پہلو میں شام کرتا ہوںرات کا اہتمام کرتا ہوں

مانتا ہوں میں ہجر کو مرشدہجر کا احترام کرتا ہوں

اک تجھے یاد پھرتری باتیںبس یہی ایک کام کرتا ہوں

مور کے پنکھ ہیں کتابوں میںحسن کا احترام کرتا ہوں

یار بدلے ہوئے ہیں سو میں بھیدور سے ہی سلام کرتا ہوں

لفظ ہونٹوں پہ آ نہیں پاتےجب بھی تم سے کلام کرتا ہوں

ہے محبت مجھے پرندوں سےزین میں نیک کام کرتا ہوں

— زین شکیل