6 اشعار

تُو ایک بار مجھے رازداں بنا لیتا!!

tu ek baar mujhe razdaan bana leta!!

تُو ایک بار مجھے رازداں بنا لیتا!!

«تُو ایک بار مجھے رازداں بنا لیتا!!» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

تُو ایک بار مجھے رازداں بنا لیتا!!میں آئینوں سے تِرا عکس بھی چرا لیتا!!

سنا ہے بات بنانے میں تو بھی ماہر ہےسو کوئی بات مرے رُوبرو بنا لیتا!!

میں اپنی پھوٹی ہوئی آنکھ پر رہا راضیمیں تیرے خواب سے اب انتقام کیا لیتا!!

میں اس طرح سے تجھے ٹوٹنے نہیں دیتااگر تُو آ کے مجھے حالِ دل سنا لیتا!!

میں واجباتِ محبت پہ سوچتا بھی نہیںمیں اپنا آپ گنوا کر بھی تجھ کو پا لیتا!!

ذرا سی دیر پہ تُو نے اٹھا لیا محشرمیں سو گیا تھا تو آ کر مجھے جگا لیتا!!

— زین شکیل