7 اشعار

تجھ کو ہر شعر میں تجسیم نہیں کرنا ناں

Tujh ko har sher mein tajseem nahin karna naan

تجھ کو ہر شعر میں تجسیم نہیں کرنا ناں

«تجھ کو ہر شعر میں تجسیم نہیں کرنا ناں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

تجھ کو ہر شعر میں تجسیم نہیں کرنا ناںمیں نے ہر بات کو تسلیم نہیں کرنا ناں

داغ ہیں پھر بھی ترا حسن مکمل تر ہےماہمِ من تجھے دو نیم نہیں کرنا ناں

اپنے اندر ہی کسی روز بسا لینا ہےضرب دے کر تجھے تقسیم نہیں کرنا ناں

عشق ہم نے تو تجھے مان لیا ہے مرشدپر تجھے سجدہءِ تعظیم نہیں کرنا ناں

منتظر عمر تلک یار میں رہ لوں پر تمآج بس شین الف میم نہیں کرنا ناں

اک خوشی آ کے کئی زخم لگا جاتی ہےزندگی یوں تجھے تسلیم نہیں کرنا ناں

سب مجھے باپ کی جاگیر سمجھ بیٹھے ہیںایک بس تم مجھے تقسیم نہیں کرنا ناں

— زین شکیل