6 اشعار

تمہیں دل نے پکارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو

Tumhein dil ne pukara hai, mujhe tum yaad aate ho

تمہیں دل نے پکارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو

«تمہیں دل نے پکارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

تمہیں دل نے پکارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہوکہاں تجھ بن گزارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو

تمہارے بن رگوں میں زہر بھرتی ہے اداسی بھیخسارہ ہی خسارہ ہے مجھے تم یاد آتے ہو

محبت نے لبادہ اوڑھ رکھا ہے فقیری کازمانہ کب گوارہ ہے مجھے تم یاد آتے ہو

محبت میں بھلا اسباب کیسے وسوسے کیسےمرا سب کچھ تمہارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو

مجھے تنہائیوں سے ڈر نہیں لگتا کہ اب مجھ کوتمہارا ہی سہارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو

وہ جتنے عکس تھے آنکھوں میں سارے بھول بیٹھا ہوںتمہیں دل میں اتارا ہے، مجھے تم یاد آتے ہو

— زین شکیل