6 اشعار

تمہیں دل سے مٹا دینے کا موسم تھا

Tumhein dil se mita dene ka mausam tha

تمہیں دل سے مٹا دینے کا موسم تھا

«تمہیں دل سے مٹا دینے کا موسم تھا» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

تمہیں دل سے مٹا دینے کا موسم تھاسو کیا کرتے بھلا دینے کا موسم تھا

ہوا کے زور سے ڈرنا بھی کیا ڈرنادیا یوں بھی بجھا دینے کا موسم تھا

ہوائیں ماتمی ہونے لگیں کیونکرابھی تو مسکرا دینے کا موسم تھا

زباں تو چپ رہی آنکھیں نہ رہ پائیںتمہیں سب سے چھپا دینے کا موسم تھا

اسی خاطر تمہیں ہم نے بُلایا ہےانا کا در گرا دینے کا موسم تھا

مجھے ہی اُس نے افسانہ بنا ڈالاکوئی قصہ سنا دینے کا موسم تھا

— زین شکیل