7 اشعار

زندگی ہو گئی ہے خفا ان دنوں

Zindagi ho gayi hai khafa in dino

زندگی ہو گئی ہے خفا ان دنوں

«زندگی ہو گئی ہے خفا ان دنوں» زین شکیل کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

زندگی ہو گئی ہے خفا ان دنوںکوئی رہنے لگا ہے جدا ان دنوں

کاٹ کھانے کو دوڑے ہے یہ خامشیکوئی دیتا نہیں ہے صدا ان دنوں

مستقل بن گئی سوچ حیرت کدہکر رہا ہے وفا، بے وفا ان دنوں

درد سارے مجھے راس آنے لگیںدے رہا ہے کوئی یہ دعا ان دنوں

ڈھونڈنے لگ گیا ہوں میں خود کو کہیںمجھ کو ملتا نہیں راستہ ان دنوں

ایک جھونکا تری یاد کا بھول کردینے آیا مجھے آسرا ان دنوں

آج سارے شہر کو خبر ہو گئیزین میرا نہیں وہ رہا ان دنوں

— زین شکیل