8 اشعار

دشت ویران ہے ہوس مارا

Dasht veeran hai hawis mara

دشت ویران ہے ہوس مارا

«دشت ویران ہے ہوس مارا» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

دشت ویران ہے ہوس ماراشہر گنجان ہے ہوس مارا

اہنے بچے رہیں گے ننگے پیرکیوں کہ سلطان ہے ہوس مارا

اس محل کی ہے شان پہ لعنتجس کا دربان ہے ہوس مارا

نام شیطان کا لگاتے ہیںاصل انسان ہے ہوس مارا

اپنے سجدے ہیں شوق جنت کےاپنا ایمان ہے ہوس مارا

اب اجازت نہیں کھلیں کلیاںاب گلستان ہے ہوس مارا

دل کی باتوں میں تم نہیں آنادل نادان ہے ہوس مارا

تیرا احسان خاک لوں قلزمتیرا احسان ہے ہوس مارا

— زبیر قلزم