7 اشعار

پھر محبت سے دل کو پکارا گیا

Phir mohabbat se dil ko pukara gaya

پھر محبت سے دل کو پکارا گیا

«پھر محبت سے دل کو پکارا گیا» زبیر قلزم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

پھر محبت سے دل کو پکارا گیاکرتا بھی اور کیا دل بیچارہ گیا

بے سبب تو نہیں نکلے آنسو مرےنام میرا کہیں تو پکارا گیا

ہجر میں آسرا غم کا ہوتا ہے نا ؟ظلم دیکھو مرا وہ سہارا گیا

آسمانوں میں واپس اگر جانا تھاکیوں مجھے آسماں سے اتارا گیا

اک مسلمان حج کی تیاری میں تھابھوک سے ایک ماں کا دلارا گیا

میرا قاتل بڑا با مروت تھا یارقتل سے پہلے مقتل سنوارا گیا

سخت تھا بے مروت تو قلزم جنابپھر وہ کیسے مروت میں مارا گیا

— زبیر قلزم